Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

Share
Share

کراچی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مکمل طور پر نظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران رہ گئے۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کا باضابطہ میزبان تھا لیکن حیران کن طور پر اختتامی تقریب کے دوران پی سی بی کا کوئی بھی نمائندہ اسٹیج پر موجود نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیع احمد تقریب میں شریک تھے لیکن انہیں اسٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا۔

وسیم اکرم نے مشہور کرکٹ شو "ڈریسنگ روم” میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ہم میزبان تھے پھر پی سی بی کے نمائندے کو اسٹیج پر کیوں نہیں بلایا گیا؟ کیا انہیں دعوت نہیں دی گئی؟ میں نہیں جانتا کہ اصل کہانی کیا ہے!۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی دیگر حکومتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی نہیں جا سکے تھے، لہٰذا سمیع احمد کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن آئی سی سی نے انہیں مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔

یہ واقعہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات پر کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظر انداز کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...