Home Uncategorized افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے

افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے

Share
Share

اسلام آباد: کنڑ میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آگئے۔

تقریب کنڑ میں موجود مدارس، مدرسہ دار الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں ہوئی جبکہ تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ اس تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں جبکہ یہ تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے۔

ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔

افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے۔ ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...