Home Uncategorized اسرائیلی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی جاری ہےخان یونس پر بمباری کر کے 65 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بارود برسایا گیا، یرموک مارکیٹ میں بھی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 63 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

ادھر صیہونی فورسز کی جانب سے ہیبرون، جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے مار کر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

ادھر اسرائیل نے غزہ میں حماس کو 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حماس تمام 130 یرغمال اسرائیلیوں کو رہا کرے۔

حماس نے بھی غزہ میں مکمل جنگ بندی اور تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...