Home Uncategorized سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ جانے والے زائرین کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کر دی۔

حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ادارے نے خاص طور پر مسجد الحرام جانے کیلئے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ؐ جانے کیلئے مدینہ منورہ میں موجود زائرین پر ماسک کی پابندی لازمی قرار دی۔

حرمین شریفین کے نگران ادارے نے زائرین کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...