Home Uncategorized غزہ میں بمباری سے روزانہ 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اورزخمی ہوتے ہیں،یونیسیف

غزہ میں بمباری سے روزانہ 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اورزخمی ہوتے ہیں،یونیسیف

Share
Share

جینیوا:اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ پر ہونے والی مسلسل بمباری کے حوالے سے متعلق کہا ہے کہ ہر روز اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یونیسف کے مرتب کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے کی گئی بمباری سے 2360 فلسطینی بچے شہید ہوئے اور 5364 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں زخمی بچوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنیوالے اداروں کی ایمبولینس گاڑیاں اب تک ہزاروں زخمی بچوں کو سروس دے چکی ہیں اور ہزاروں لاشیں نکال چکی ہیں۔

ادھر غزہ کے ہسپتالوں میں 120 نومولود بچے انکیوبیٹر پر ہیں جن کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ، اقوام متحدہ کے مطابق ایندھن کی کمی سے بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہو گا۔

بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری انسانی تباہی اور بحران کا سبب بن رہی ہے۔

یونیسیف کے مطابق غزہ کی آبادی کا پچاس فیصد اس مسلسل بمباری، تباہی، بار بار کی بے گھری اور نقل مکانی کے سبب سخت صدمے اور نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے۔

عرب وزرائے خارجہ سمیت دنیا کے ملکوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی وسلامتی کونسل میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قراردادیں بھی سامنے آئی ہیں مگر امریکہ، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور جنگ بندی کی مخالفت کر رہے ہیں ، امریکہ کے خیال میں جنگ بندی سے حماس کو فائدہ ہو گا۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2006 میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی بچوں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں جاری بمباری سے آٹھ دنوں کے دوران کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ سات اکتوبر سے شروع اس جنگ میں اسرائیل نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ غزہ کی مکمل تباہی اور حماس کا مکمل صفایا کر دے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...