Home Uncategorized ترک صدرنے اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا ،حماس کی کھل کرحمایت

ترک صدرنے اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا ،حماس کی کھل کرحمایت

Share
Share

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے حماس کی کھل کرحمایت کردی۔

ترک صدر طیب اردگان نے اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مغرب حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کہہ رہا ہے لیکن میرے نزدیک یہ جنگجو نہیں بلکہ مجاہدین ہیں جو اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام میں مصروف ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں سے نصف بچے ہیں ، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت انسانیت کیخلاف بڑا جرم ہے۔

طیب اردگان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ پر آواز اٹھانے والے غزہ میں ہونے والے قتل عام پر خاموش ہیں ، طیب اردگان ترکیہ کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس طرح کا ظلم و جبر ہرگز برادشت نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...