Home Uncategorized ویتنام میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے درجن سے زائد کان کن دب گئے

ویتنام میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے درجن سے زائد کان کن دب گئے

Share
Share

 

 

ویتنام میں شدید بارش کے باعث کوئلے کے کان منہدم ہوگئی جس میں درجن سے زائد کان کن دب گئے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس کے دوران کوئلے کی ایک کان بیٹھ گئی۔

 

امدادی کاموں کے دوران 5 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ اب بھی 7 سے زائد کان کنوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو کا کام روکنا پڑا۔

 

جن کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان کی عمریں 23 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔

 

ویتنام میں 4 ماہ کے دوران کان کن کے منہدم ہونے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی جب کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تھی۔

 

ان حادثوں کی وجوہات ویتنام میں کان کن کی صنعت میں احتیاطی تدابیر کا اختیار نہ کرنا اور غیر قانونی کانوں کی تعمیر ہونا بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...