Home sticky post 6 جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا ظلم، بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا ظلم، بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

Share
Share

اتر پردیش:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور چند ہی ماہ بعد سسرالیوں کی جانب سے جہیز کے لیے دباؤ اور تشدد شروع ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق سسرال والے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے تھے، اور جہیز میں دی گئی دیگر چیزوں کو بھی ناکافی قرار دیتے تھے۔

واقعے کے روز نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

نکی کی بہن کنچن، جس کی شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی، کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں سالوں سے جہیز کے لیے ظلم کا شکار تھیں۔ کنچن نے بتایا کہ اسے بھی اس رات شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ "تم مرو گی تو ہم دوسری شادی کر لیں گے۔

پولیس کے مطابق نکی کو اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...