Home تازہ ترین دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم

دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، پہاڑوں کے تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں۔

پہاڑوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین پر پہاڑوں اور ان سے جڑے لاکھوں لوگ جن کی زندگیاں ان شاندار مناظر سے جڑی ہوئی ہیں کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک کو درجنوں برف پوش اور سر سبز اونچی چوٹیوں سے نوازا ہے، ہماری یہ سرزمین دنیا کی 16 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 8 چوٹیوں کا مسکن ہے، K2 جو کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی اور نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی کے علاوہ 7000 سے زیادہ گلیشیئرز جو قطبی خطوں سے باہر برف کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں پاکستان میں ہی واقع ہیں-

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑ جنہیں اکثر دنیا کے “واٹر ٹاورز” کہا جاتا ہے میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں، دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس سال پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع “پہاڑوں کی پائیداری کے لیے حل، جدت، موافقت، نوجوان اور مستقبل “، مشترکہ کوششوں، اختراع، مقامی دانش کے احترام اور پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کی یاد دہانی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کے لیے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیشنل ماوٴنٹین کنزرویشن اسٹریٹجی سے لے کر ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے جدید حل جیسا کہ ارلی وارننگ سسٹمز، زمین کے انحطاط کو روکنے کے لیے بائیو انجینئرنگ تکنیک اور سیلاب سے بچاوٴ کے لئے پائیدار تعمیرات کے ذریعے ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا میں چند انتہائی بہترین پہاڑوں اور چوٹیوں کے محافظ کے طور پر آئیے ہم آج کے دن ان کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ان کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کا عزم کریں۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...