Home تازہ ترین شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد

Share
Share

دمشق: شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی۔
شامی میڈیا کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے محمد البشیر سے ملاقات کی، اس دوران یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت میں داخل ہونے سے بچانا ہے۔
ادھر شامی دارالحکومت دمشق میں حالات معمول پر آنے لگے، جنگجووٴں نے دن کے اوقات میں دمشق سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا، بینک بھی کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔
شامی میڈیا کے مطابق محمد البشیر نے 2007ء میں حلب یونیورسٹی سے شعبہ ابلاغیات میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 2011ء میں شامی گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ میں پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کیا، اڑھائی سال وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت و رہنمائی میں امور شریعہ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

سالویشن گورنمنٹ میں ان کے پروفائل کے مطابق انہوں نے 2021ء میں ادلب یونیورسٹی سے شریعہ اور قانون میں ڈگری حاصل کی اور منصوبہ بندی اور انتظامی تنظیم کے اصولوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا، محمد البشیر سالویشن گورنمنٹ میں 2022ء اور 2023ء میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے، وہ 1983ء میں ادلب گورنری کے جنوب میں جبل الزاویہ میں پیدا ہوئے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...