Home کھیل محمد عاصم خان نے امریکا میں کیریئر کا پہلا اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

محمد عاصم خان نے امریکا میں کیریئر کا پہلا اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Share
Share

ورجینیا:پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونیوالی شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا ۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

شارلٹس ول اوپن چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28،750 ڈالرز تھی۔

اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...