Home #ٹرینڈ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

Share
Share

کوئٹہ:محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یکم محرم 27جون بروز جمعہ جبکہ یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا۔کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعہ ہوگی، جبکہ یوم عاشورہ 6 جولائی بروز اتوار کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کی اپیل کی اور کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ احترام، رواداری اور اخوت کا درس دیتے ہیں۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی مدد و نصرت اور سر بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...