Home sticky post 4 ملتان ٹیسٹ: نوبیاہتا جوڑا سرخیوں کی زینت بن گیا ،دلہن کی خواہش پوری ہوگئی

ملتان ٹیسٹ: نوبیاہتا جوڑا سرخیوں کی زینت بن گیا ،دلہن کی خواہش پوری ہوگئی

Share
Share

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔

گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دلہا اور دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر اسی لباس میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس نے فینز کو چونکا دیا۔

دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔

کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ آج ہماری شادی ہے لیکن میں نے ولیمہ چھوڑ کر اسٹیڈیم آ کر پاکستان اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت کی۔

انہوں نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیتے۔

ادھر سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 163 رنز پر آؤٹ کردیا تھا بعدازاں گرین شرٹس کی پوری ٹیم بھی محض 154 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 49 اور سعود شکیل نے 32 رنز کی اننگ کھیلی تھی انکے علاوہ دیگر بلےباز ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے تھے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...