Home تازہ ترین مذاق اڑانے پرمشتاق احمد کا وسیم اکرم اور وقار یونس کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

مذاق اڑانے پرمشتاق احمد کا وسیم اکرم اور وقار یونس کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

Share
Share

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کوچ مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

مشتاق احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان فخر عالم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جو انہوں نے اپنے پروگرام میں چلایا۔ اس ویڈیو میں مشتاق احمد نے پروگرام میں بطور مہمان بیٹھنے والے وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر گفتگو کی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے سابق کولیگ ہیں جن سے مجھے پیار ہیں مگر یہ دونوں میری کوچنگ کا مذاق اڑاتے ہیں تو اب میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے کا نوٹس بھیج رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا جدید زمانہ ہے اور قانون میں بہت زیادہ ماڈرنائز ہوگیا ہے۔ میرا وکیل دونوں کو جلد قانونی نوٹس بھیجے گا۔

مشتاق احمد نے فخر عالم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ وقار یونس کو بتادیں کہ لڑائی قد سے نہیں حوصلے اور بہادری سے ہوتی ہے لہذا میرے قد پر نہ جائیں۔

اس ویڈیو پر وقار یونس اور وسیم اکرم نے قہقہ لگایا اور کہا کہ مشی بھائی کے ویڈیو کے بعد پروگرام اچھا ہوجائے گا۔ دونوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...