Home Uncategorized مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی، کرکٹرز، فلمی ستاروں کی شرکت

مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی، کرکٹرز، فلمی ستاروں کی شرکت

Share
Share

لاہور: لاہور میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے قومی کرکٹرز بابر اعظم، شان مسعود اور عثمان قادر فیصل آباد سے لاہور آئے جبکہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک کھلاڑی تقریب میں شرکت کے بعد فیصل آباد واپس چلے گئے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، سابق کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں مشتاق احمد کے قریبی عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یادرہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل لاہور میں ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...