Home سیاست مسلم لیگ ن کا پنجاب میں تنظیم سازی کا فیصلہ، 14 ستمبر کو اجلاس طلب

مسلم لیگ ن کا پنجاب میں تنظیم سازی کا فیصلہ، 14 ستمبر کو اجلاس طلب

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 14 ستمبر کو صوبائی صدر نے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کا اجلاس آئندہ ہفتے 14 ستمبر کو پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلب کرلیا ہے۔

اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کریں گے جس میں یونین کونسل کی سطح پر نئی تنظیم سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات بارے بھی مشاورت بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو شرکت کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے اپنی تجاویز بھی تیار کرکے لائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Share
Related Articles

سویلینز ٹرائل کیس،آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف...

خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی...

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کردی

مودی سرکار نے اپنے کالے قانون کی آڑ لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر...

چیف جسٹس کا بڑا اقدام، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران کو واپس بھجوا دیا

اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے...