Home sticky post 4 مصطفیٰ عامر کیس، نادیہ خان نے ساجد حسن کے بیٹے کوآڑے ہاتھوں لے لیا

مصطفیٰ عامر کیس، نادیہ خان نے ساجد حسن کے بیٹے کوآڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس کیس نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ساحر حسن نے ایک ویڈیو بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملزم ارمغان سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا۔ بعد میں، دوست معظم نے 2022 میں اسے مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔

ساحر حسن کے مطابق، گرفتاری سے تین دن پہلے ارمغان نے اس سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی۔ ان کے گھر میں اس وقت 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ ساحر نے یہ بھی بتایا کہ اس کی اہلیہ کو ان کے منشیات فروخت کرنے کے بارے میں علم تھا۔

نادیہ خان نے اپنے ٹی وی شو میں ساحر حسن کے اعترافی بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، ”اس کیس نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں۔ مصطفیٰ عامر اور ارمغان کا یہ کیس منشیات فروشی کے گھناوٴنے جرم کی ایک کڑی ہے، جس میں ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے۔“

نادیہ خان نے ساحر حسن کے بیان کو ”منافقانہ“ قرار دیتے ہوئے کہا، ”وہ کہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ اْن کے اپنے بچے منشیات استعمال کریں، لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں انہیں کوئی شرم نہیں آتی؟ یہ دوغلا پن ہے۔“

نادیہ نے منشیات فروشوں کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ”یہ لوگ پہلے 2-3 بار مفت میں منشیات فراہم کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص نشے کا عادی ہوجاتا ہے، تو وہ اسے منشیات فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ایک گھناوٴنا کھیل ہے، جو معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔“

خیال رہے کہ یہ کیس کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑا ہوا ہے، جس میں ارمغان اور شیراز جیسے ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ساحر حسن کا تعلق بھی اسی منشیات کے نیٹ ورک سے بتایا جا رہا ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، جس نے اس کیس کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

نادیہ خان نے اس کیس کو پاکستانی معاشرے کے لئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا ”منشیات فروشی صرف ایک جرم نہیں، بلکہ یہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ایک ہتھیار ہے۔ ہمیں اس پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

Share
Related Articles

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا...

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد...

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز...