Home Uncategorized گوگل پر میری عُمر 50 سال ہے جو غلط ہے ، ندا یاسر

گوگل پر میری عُمر 50 سال ہے جو غلط ہے ، ندا یاسر

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی عُمر سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں نادیہ جمیل، عروسہ صدیقی اور کومل عزیز نے بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ان تینوں اداکاراؤں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

اسی پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارائیں اپنی عُمر کے حوالے سے بات چیت کررہی تھیں۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ میری عُمر 52 برس ہے، جس پر ندا یاسر نے کہا کہ میں بار بار اپنی عُمر نہیں بتاؤں گی لیکن صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ گوگل پر جو میری عُمر لکھی ہے وہ غلط ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں کئی بار بتا چکی ہوں کہ گوگل پر جو میری پیدائش کا سال درج ہے، اُس سال تو میرے والدین کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

میزبان کی بات سُن کر کومل عزیز نے کہا کہ میں اپنی عُمر نہیں چُھپاتی، سب کو معلوم ہے کہ میری عُمر 34 سال ہے۔

خیال رہے کہ سرچ انجن گوگل پر ندا یاسر کی عمر سمیت تمام تر معلومات موجود ہے اور گوگل کے مطابق اداکارہ کی تاریخ پیداش 12 اکتوبر 1973 ہے یعنی وہ ابھی 50 سال کی ہیں اور چند دنوں میں 51 سال کی ہوجائیں گی۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...