Home Uncategorized میرا جسم، میری مرضی بالکل درست نعرہ ہے،رباب ہاشم

میرا جسم، میری مرضی بالکل درست نعرہ ہے،رباب ہاشم

Share
Share

لاہور: معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکارہ رباب ہاشم نے کہا ہے کہ ” میرا جسم، میری مرضی، بالکل درست نعرہ ہے، لوگ اس کا مفہوم بدل دیتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ رباب ہاشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران شادی، کیریئر اور فیمنزم سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران رباب کا کہنا تھا کہ میں انتہائی سخت قسم کی ’فیمنسٹ‘ ہوں اور میں “میرا جسم، میری مرضی” کے نعرے سے بھی اتفاق کرتی ہوں، “میرا جسم، میری مرضی‘ نعرہ بالکل درست ہے، بعض لوگ اپنے مطلب کیلئے اس کا مفہوم تبدیل کر دیتے ہیں۔

شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کورونا کے دور میں سادگی سے شادی کی اور میری شادی بظاہر تو ارینج میرج تھی لیکن درحقیقت میں نے پسند کی شادی کی۔

شوبز کیریئر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 2017 میں اداکاری سے کچھ بریک لی، شادی کے دو سال تک پاکستان میں ہی رہی، پھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہوگئی لیکن اب جلد ہی دوبارہ شوبز میں کام کرنے کیلئے واپس وطن آؤں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...