Home Uncategorized میرے بچے نہ میری بات مانتے ہیں اور نہ ہی مشورہ لیتے ہیں، عامر خان

میرے بچے نہ میری بات مانتے ہیں اور نہ ہی مشورہ لیتے ہیں، عامر خان

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے ان کی بات نہیں مانتے اور نہ ہی مشورہ لیتے ہیں۔

اداکار نے نیٹ فلکس میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف تجربات شیئر کیے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کی بات سنا کرتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب ان کے بچے ان کی باتیں سن کر عمل کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نسل کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے اور جب وہ والدین بنے تو بچے ہی بدل گئے، پہلے والدین ڈانٹتے تھے اور اب بچے ایسا کرتے ہیں۔

عامر خان کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ انڈسٹری کے دوسرے بڑے فنکار اپنے بچوں کو مشورہ دینے کیلئے ان کے پاس بھیجتے ہیں لیکن ان کے اپنے بچے انہیں اہمیت ہی نہیں دیتے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...