Home Uncategorized میرے سابق شوہر بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے ،حبا علی

میرے سابق شوہر بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے ،حبا علی

Share
Share

کراچی :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ میرے سابق شوہر میں کوئی بْرائی نہیں تھی، وہ بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا۔

اداکارہ حبا علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اْنہوں نے اور اْن کے سابق شوہر نے ڈنر کرتے ہوئے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی اور پھر کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لے لیا تھا۔

حبا علی خان نے کہا کہ اسی دوران میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری کی دْنیا سے مزید وقفہ لے لیا تھا لیکن کچھ ہی عرصے بعد شوہر سے میری علیحدگی ہوگئی تھی اور پھر میں طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سْن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے سابق شوہر میں کوئی بْرائی نہیں تھی، وہ بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا۔

اْنہوں نے کہا کہ میں اور میرے سابق شوہر رات کا کھانا کھا رہے تھے تو اْس وقت ہم نے طلاق کا حتمی فیصلہ کیا تھا، ہم نے کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کے بغیر خوشی خوشی یہ فیصلہ لیا۔

حبا علی خان نے کہا کہ اب مجھے طلاق کے فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے، میں سوچتی ہوں کہ مجھے شادی ہی نہیں کرنی چاہیے تھی اور اگر شادی کرلی تھی تو وہ نبھانی چاہیے تھی، لڑائی تو ہر رشتے میں ہوتی ہے، مجھے تھوڑا برداشت کرلینا چاہیے تھا۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد مجھے اپنے اندر برداشت پیدا کرنی چاہیے تھے، اگر کسی شخص میں چار چیزیں اچھی ہیں اور دو خراب ہیں تو کیا ہوا، مجھے سمجھوتہ کرنا چاہیے تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...