Home Uncategorized میرے والد میرے لیے کروڑوں روپے چھوڑ کر نہیں گئے،مسابا گپتا

میرے والد میرے لیے کروڑوں روپے چھوڑ کر نہیں گئے،مسابا گپتا

Share
Share

ممبئی:سابق بھارتی اداکارہ نینا گپتا اور لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی صاحبزادی مسابا گپتا کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے لیے کروڑوں روپے چھوڑ کر نہیں گئے۔

ٹؤئنکل کھنہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مسابا نے کہا کہ سب مجھ سے آج بھی کہتے ہیں کہ تم جو کچھ ہو وہ اپنے والدین کی وجہ سے ہو۔

مسابا کا کہنا تھا کہ میری ایک دوست سے کسی نے میرے متعلق کہا کہ “مسابا کو کیا کرنا پڑا؟ اسے والد اسکے لیے کروڑوں روپے چھوڑ گئے تھے۔”

انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ کوئی کروڑوں روپے نہیں ہیں، میں اب اپنے لیے خود دولت بنا رہی ہوں۔

مسابا کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے ایک بہترین معیار طے کر دیا ہے، وہ میرے گھر میں موجود دو مثالیں ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ آپ کتنے عظیم بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسابا گپتا بھارت میں ادکاری اور فیشن ڈیزائننگ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...