Home Uncategorized منی ہارٹ اٹیک نہیں ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی،آئمہ بیگ

منی ہارٹ اٹیک نہیں ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی،آئمہ بیگ

Share
Share

کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھابلکہ ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔

انسٹاگرام پر مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے صحت کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...