Home sticky post 6 میری جوتی کرتی ہے اب ان کیساتھ کام، علیزے شاہ کا یاسر نواز کے بیان پر سخت جواب

میری جوتی کرتی ہے اب ان کیساتھ کام، علیزے شاہ کا یاسر نواز کے بیان پر سخت جواب

Share
Share

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔
دونوں فنکار ماضی میں ڈرامہ میرا دل میرا دشمن میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم اسی دوران پیدا ہونے والے اختلافات بعد ازاں ایک طویل تنازع میں بدل گئے۔
یہ معاملہ اس وقت مزید بڑھا جب یاسر نواز نے ایک پروگرام میں علیزے شاہ پر تنقیدی تبصرے کیے، جس کے بعد علیزے شاہ نے ان پر نامناسب رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے میرے خلاف بات جاری رکھی تو میں انہیں بے نقاب کر دوں گی۔
بعد ازاں حال ہی میں یاسر نواز نے نرم موٴقف اپناتے ہوئے علیزے شاہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں دوبارہ مرکزی کردار میں کاسٹ کرنا چاہوں گا۔
تاہم علیزہ شاہ نے اس بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر کہا ہے کہ میری جوتی کرتی ہے اب ان کے ساتھ کام۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں بعض صارفین نے ان کے موٴقف کی حمایت کی جبکہ دیگر نے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔

Share
Related Articles

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

بیروت:اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا،...