Home کھیل میرا ہدف ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا ہے،ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن

میرا ہدف ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا ہے،ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن

Share
Share

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس دونوں پر توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔میرا ہدف بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

لاہور میں اسپنرز کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ گرانٹ نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پلان کا حصہ ہیں، جسکی بھی ٹیم میں جگہ بنتی ہوگی اسے موقع فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز اسپن بولنگ کیلیے سازگار ہوں گی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی اسپنرز ان کے بیٹرز کیلیے پریشانیاں پیدا کریں۔ لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ سے اسپنرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی پر ورک لوڈ کے سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کاؤنٹی اور لیگز کھیل رہے ہیں، پیسر سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ورک لوڈ پر نظر رکھتے ہیں،کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس دونوں پر توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...