اسلام آباد: نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے نیب کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
چیئرمین نیب پیر کے روز نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا ہے ۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ 14 ستمبر کو منظور کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 شقوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔