Home تازہ ترین قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس، بجٹ سیشن27 جون 2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس، بجٹ سیشن27 جون 2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے بجٹ اجلاس کو 27 جون 2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔وفاقی بجٹ منظوری کے لئے 26 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے سترویں اجلاس برائے وفاقی بجٹ 2025ـ26 کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27 جون 2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاوفاقی بجٹ 26 جون کو منظوری کے لئےقومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کےلئے وقت دیا جائے گا،وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی۔وفاقی بجٹ 2025-26 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی،22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025- 26 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی،26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، اعظم نذیر تارڑ،طارق فضل چوہدری، شیخ آفتاب، اور ممبران قومی اسمبلی، محترمہ شہلا رضا،اعجاز حسین جاکھرانی، ملک عامر ڈوگر، ، نور عالم خان، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری، ملک عامر ڈوگر، محترمہ زرتاج گل، گل اصغر خان، ریاض فتیانہ، علی محمد خان نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...