Home sticky post 4 دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

Share
Share

لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور مینجمنٹ نے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جگہ لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے تاہم کئی بڑے ناموں کی چھٹی پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ٹی20 میں کپتانی سنبھالنے کیلئے سلمان علی آغا اور شاداب خان کے نام بھی زیر گردش ہیں۔
ادھر دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرکے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات بھی کی ہے جبکہ خبریں سامنے آئے ہیں کہ بابراعظم، حارث روٴف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا۔
کرکٹرز نے ناقص پرفارمنس کے باعث باہر نکالے جانے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔
یادرہے کہ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...