Home نیوز پاکستان نیول چیف کا دورہ نیدرلینڈز، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

نیول چیف کا دورہ نیدرلینڈز، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

Share
Share

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ نوید اشرف نے نیدرلینڈز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سرکاری دورے کے دوران نیدرلینڈز کی ملٹری اور نیول لیڈر شپ سے ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف نے وزارت دفاع میں ملٹری اور نیول لیڈرشپ سے مشترکہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، نیدر لینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس نے مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے اقدام اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ڈیمن شپ یارڈ اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں جہازوں کی مرمت اور تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف کے دورہ نیدرلینڈز سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...

گندم کی فصل میں کم حصہ ملنے پر بیوی کے تشدد سے شوہر زندگی کی بازی ہارگیا

شاہکوٹ:بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...