Home Uncategorized نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی،ابرار الحق

نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی،ابرار الحق

Share
Share

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرالحق نے کہا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو قومی کرکٹر شعیب ملک کے میسجز والی بات سب کے سامنے کھولنی نہیں چاہیے تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، شو کی میزبان نے ابرارالحق سے مختلف پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں رائے طلب کی تھی، ان اداکاراؤں میں نوال سعید کا نام بھی شامل تھا۔

میزبان نے ابرارالحق سے ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور صبا قمر کے حوالے سے پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے جبکہ مہوش حیات کو زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہیئں کیونکہ اُن کے اندر جوش و جذبہ بہت ہے۔

ابرارالحق نے صبا قمر کے بارے میں کہا کہ صبا قمر پاکستان کی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ اُنہوں نے سجل علی کو معصوم قرار دیا۔

جب گلوکار سے نوال سعید سے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ کون ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتا، جس پر میزبان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بیان دیا تھا کہ کرکٹر انہیں میسجز کرتے ہیں۔

میزبان کی بات سُن کر ابرارالحق نے کہا کہ نوال سعید کو یوں سرِعام شعیب ملک کے میسجز کے بارے میں نہیں بتانا چاہیے تھا بلکہ وہ کرکٹر کی بات پر پردہ ڈالتیں، اللہ نے بھی باتوں پر پردہ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...