سابق وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ
میاں نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں ان کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے میاں نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جہاں سے رکا ہے اب وہاں سے ہی شروع ہوگا، آج کی میٹنگ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی گئی۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018 میں جو کچھ ہوا، قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، 2018 میں جھرلو الیکشن ہوئے نواز شریف کا مینڈیٹ چھینا گیا، یہ نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا کروڑوں عوام کو خوشحالی سے محروم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو گالی گلوچ کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا، 4 سال جو تباہی ہوئی راتوں رات یہ ٹھیک نہیں ہو سکتی۔