Home کھیل نیدر لینڈز کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیدر لینڈز کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share
Share

لکھنوٴ: بھارت میں جاری ئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر لکھنوٴ کے رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کے سپرد ہے جبکہ سکاٹ لینڈ کی کمان ایڈورڈز کے ہاتھوں میں ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 میں فاتح رہی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سکاٹ لینڈ 6 میں سے صرف 2 میچوں میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 4 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

میگا ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...