Home تازہ ترین ٹمپرڈ و ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے لیے نیا کسٹمز جنرل آرڈر منظور

ٹمپرڈ و ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے لیے نیا کسٹمز جنرل آرڈر منظور

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضبط شدہ اور ٹمپر ڈگاڑیوں سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایک ذیلی کمیٹی کو ان گاڑیوں کی تلفی کے لیے جامع طریقہ کار وضع کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر کسٹمز جنرل آرڈر (CGO) کو حتمی شکل دی، جس کی بعد ازاں نائب وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم نے ضبط شدہ اور ٹمپرڈگاڑیوں کی فروخت کے عمل کو مؤثر بنانے، شفافیت یقینی بنانے، کارکردگی بڑھانے اور نیلامی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل آفس اور وزارت قانون و انصاف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...