Home نیوز پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Share
Share

کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 637 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 054 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بْلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...

شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک...