Home Uncategorized ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے متعلق نئی ہدایات

ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے متعلق نئی ہدایات

Share
Share

نیویارک: ٹک ٹاک انتظامیہ نے ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے سے متعلق نئی اور اہم ہدایات جاری کر دیں۔

دنیا کی مقبول ترین اور مختصر ویڈیوز کی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اب خطرناک اقسام کی ڈائٹ، ادویات کے استعمال، جنسی استحصال، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت مختلف موضوعات کے مواد کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔

علاوہ ازیں 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پر مواد کو انتہائی محدود کر کے صرف بچوں کیلئے موزوں مواد کو دکھایا جائے گا۔

جاری ہدایات کے مطابق ٹک ٹاک پر مذکورہ تمام موضوعات پر نہ صرف بچے بلکہ بالغ افراد کی فار یو فیڈ پر بھی مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور ایپلی کیشن کا الگورتھم ایسا مواد لاگو کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مذکورہ ہدایات گزشتہ ماہ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی گئی تھیں جس کا اطلاق 17 مئی سے ہوگیا جس کے بعد ویڈیوز میں ایسا خطرناک مواد نظر نہیں آئے گا جس پر مختلف خطوں یا ممالک میں تنازعات ہوتے رہے ہیں، اس کے علاوہ مختلف قسم کے چیلنجز کا مواد بھی نظر نہیں آئے گا۔

جاری کردہ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ وزن کم کرنے، امراض قلب میں مددگار ورزش کرنے کے طریقے بھی فار یو فیڈ پر نہیں دکھائی دیں گے اور انہیں ریکمنڈ بھی نہیں کیا جائے گا، عریاں ویڈیوز اور تصاویر بھی نہیں دکھائی جائیں گی اور ایسے مواد کو بھی ریکمنڈ نہیں کیا جائے گا، جس میں فیشن کے نام پر صرف انڈر ویئر یا بریزیئر جسم پر موجود ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق جوا، تاش، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے مواد کو بھی نہیں دکھایا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...