Home sticky post 3 آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

Share
Share

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں بادشاہی تاحال برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی 795 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، فخر زمان 17ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
اسی طرح جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز میں 2 سینچریاں اسکور کرنیوالے اوپنر صائم ایوب نے 57 درجے کی بڑی جھلانگ لگاتے ہوئے 24ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ون ڈے آل راونڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

Share
Related Articles

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ...

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...