Home Uncategorized ضرورت سے زائد پسینہ آنے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

ضرورت سے زائد پسینہ آنے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

Share
Share

واشنگٹن: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی کو ضرورت سے زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس کی جلد کے بھی حساس ہونے کا امکان ہے۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایڈم فریڈمین اور ورجینیا ٹیک کے لنکنگ ژانگ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 600 سے زیادہ لوگوں کے سروے کے اعداد و شمار کی جانچ کرنے کے لیے مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کیا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں بہت زیادہ پسینہ آتا تھا۔

تحقیق میں پایا گیا کہ یہ لوگ جن میں زیادہ پسینے بہنے کا مشاہدہ کیا گیا تھا، انکی جِلد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس تھی۔

خیال رہے کہ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کی حالت کو پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے۔

پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس والے لوگ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضرورت سے چار گنا زیادہ پسینہ بہاتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ زیادہ درجہ حرارت یا ورزش کا شکار نہ بھی ہوں۔

یہ حالت مخصوص علاقوں جیسے ہاتھ، پاؤں، چہرہ اور بغلوں کو متاثر کرتی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...