Home کھیل نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

Share
Share

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، کیوی اوپنرز نے پاکستانی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بناکر عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسکے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 19.3 اوورز میں محض 173 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر صائم ایوب ایک اور محمد رضوان 7 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے تاہم فخر زمان اور بابراعظم نے 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن فخر 50 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔

بابراعظم نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9 اور شاہین شاہ آفریدی 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور بین سیئرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتداء میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کیویز کے ٹاپ آرڈر کا شکار کریں۔

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...