Home Uncategorized نکارا گوا نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دیدیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

نکارا گوا نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دیدیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

Share
Share

ماناگوا: وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دے کر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔نکارا گوا کی حکومت نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ نکارا گوا کی حکومت نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

قبل ازیں نکاراگوا کی کانگریس غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کر چکی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...