Home Uncategorized سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا،امریکا

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے لیکن ابھی کسی فریم ورک پر اتفاق نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

جان کربی نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے حتمی مرحلے میں ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دونوں کے درمیان اب بھی بہت سے امور طے ہونا باقی ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے اور بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مذاکرات کہاں اور کس سطح پر ہورہے ہیں اور امریکا کا اس میں کیا کردار ہے۔

جان کرنی کے اس بیان سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب نے سویلین نیوکلیئر پلان اور فوجی امداد سمیت فلسطینیوں کو رعایتیں دینے کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...