Home sticky post 5 کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا،محسن نقوی

کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا،محسن نقوی

Share
Share

کراچی: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کے لیے علماء کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی قائدین، بشمول صدر سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری، طیب حسین قادری، عبداللہ اکرم قادری، سلمان قادری، شہباز قادری، عمران قادری اور درویش رضا عباسی بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے علمائے کرام کی دینی، فکری اور اصلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔موجودہ حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے، آج ہمیں متحد ہو کر ملک و قوم کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شخص کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...