Home sticky post 5 فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا،صدرٹرمپ کایوٹرن

فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا،صدرٹرمپ کایوٹرن

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کوکوئی بھی غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو کوئی نہیں نکال رہا، سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر پہلے یہودی تھے لیکن اب وہ مکمل فلسطینی بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ قبل ازیں صدرٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے ، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور غزہ کو جدید ترین اور ماڈرن بستی کے روپ میں ڈھالنے سے متعلق منصوبے کی بات کی تھی ، عالمی برادری نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔
یاد رہے کہ مصر، اردن اور خلیجی ممالک کی جانب سے اس طرح کے کسی بھی منصوبے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ پورے خطے کو غیرمستحکم کردے گا۔
ٹرمپ کے اس منصوبے کے جواب میں عرب ریاستوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کے مصری منصوبے کی توثیق کی جس سے فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...