Home sticky post کسی بھی مسافر کو بلاجواز بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، محسن نقوی

کسی بھی مسافر کو بلاجواز بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، محسن نقوی

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے لاہور ائرپورٹ کا دورہ کیا۔ وزراء نے بیرونِ ممالک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر جا کر عمل کا مشاہدہ کیا۔

محسن نقوی بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بھی ملے اور امیگریشن کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات ایف آئی اے اہلکار کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔

ایک مسافر کی چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت سامنے آئی جس پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی فوری بورڈنگ کرانے کے احکامات دیے۔

مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور مسافروں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے اور کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ پیشہ ور بھکاریوں یا نامکمل دستاویزات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔دورے کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیاء اور ڈپٹی ڈائریکٹر ائرپورٹ اویس بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...