Home highlight امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ایرانی وزیر خارجہ

امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ایرانی وزیر خارجہ

Share
Share

تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ امریکا سے مذاکرات نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلیٰ حکام تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، جنگ کے مستقل خاتمے اور نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں اڈوں کے باوجود امریکا علاقائی ممالک کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...