Home sticky post پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
زرتاج گل کے وارنٹِ گرفتاری سول جج مبشر حسن نے جاری کیے۔
دورانِ سماعت جج مبشر حسن نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...