Home Uncategorized شمالی کوریا کا انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ

Share
Share

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ملک کے میزائل بنانے والے ادارنے نے غیرمعمولی طورپر بڑے اور طاقت ور وار ہیڈ کا تجربہ کیا ہے۔ یہ وار ہیڈ جدید ترین اسٹریٹیجک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے نئی قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ تجربے سے متعین اہداف حاصل کرلیے گئے تاہم انہوں نے اہداف کی تفصیل نہیں بتائی۔

شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز پر ہائرسونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ امریکا اور دیگرعالمی طاقتوں نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربات کی مذمت کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...