Home نیوز پاکستان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، نگراں وزیراعظم

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، نگراں وزیراعظم

Share
Share

لاہور:نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، غیر قانونی مقیم افراد کو واپس جانے کے لیے وقت دیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ لوگ واپس جائیں اور قانونی طریقے سے آئیں، دنیا کا کوئی ملک غیر قانونی افراد کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا شہری ویزا لے کر پاکستان آسکتا ہے، آئی ایم ایف کا وفد دو تاریخ کو آرہا ہے، ہم نے اپنے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ملٹری کورٹ کے معاملے پر اپیل دائر کر رہی ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جتنا آپ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بے چین ہیں اتنا میں بھی ہوں، حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کا ایک طریقہ کار ہے، الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گے۔

نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی نہیں لگائی، کسی جماعت پر پابندی لگانا نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں، کون سا انتخابی نشان ہو گا کون سا نہیں، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتِ حال انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں موجودہ کرائسس میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، وہاں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آثارِ قدیمہ کو محفوظ بنانے پر کام کر رہی ہے، جہاں ضرورت ہو گی پنجاب حکومت کی سپورٹ کریں گے، تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...