Home کھیل نواک جوکووچ نے کیریئر کا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نواک جوکووچ نے کیریئر کا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Share
Share

نیو یارک:سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے تاریخ رقم کر دی۔فائنل میں اپنے روسی حریف کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا مینز ٹائٹل جیت لیا۔

نواک جوکووچ نے پہلے سیٹ میں روسی ٹینس پلیئر سے بآسانی 3-6 کی برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ کے دوران روس کے ڈی میدودیف کی جانب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، دوسرا سیٹ جوکووچ نے 6-7 کے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔

تیسرے سیٹ میں سربین ٹینس سٹار نے اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے 3-6 سے برتری حاصل کی، یوں نواک جوکووچ کو تینوں سیٹس میں روسی حریف پر برتری حاصل رہی اور انہوں نے یو ایس اوپن ٹینس کے مینز مقابلوں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

خیال رہے کہ نواک جوکووچ نے کیرئیر کا چوتھا یو ایس گرینڈ سلیم اپنے نام کیا ہے جس کے بعد وہ 24 بار گرینڈ سلیم جیتنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ بھی 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں، سرینا ولیمز 23، رافیل نڈال 22 اور راجر فیڈرر 20 بار گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...