Home Uncategorized ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کا دعویٰ اپنی ہی موت مر گیا

ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کا دعویٰ اپنی ہی موت مر گیا

Share
Share

کیلیفورنیا :امریکا کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کا دعویٰ اپنی ہی موت مر گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں اہلکاروں نے کوچیلا ویلی میں منعقدہ ریلی کے موقع پر ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، ویم ملر کو شارٹ گن، پستول اور مبینہ جھوٹی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ڈونلڈ ٹرمپ کا پکا حامی نکلا اور اس نے اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویم ملر نے ثابت کیا کہ اسے ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا، ویم ملر کی ری پبلکن رہنماوٴں کے ساتھ کئی تصاویر موجود ہیں۔

ویم ملر نے کہا کہ اس کے پاس مختلف شناختی دستاویزات نام قانونی طور پر بدلنے کی وجہ سے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...