Home تازہ ترین اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے نرخوں میں کمی

اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے نرخوں میں کمی

Share
Share

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی جون 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کر دی ہے جس کا اطلاق یکم جون 2025ء سے ہوگا۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (مئی 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 0.09فیصد یا 0.0109 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (مئی 2025ء) کے مقابلے میں 0.0092 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا0.08فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) میں کمی کی وجہ سے ہے۔ اوگرا نے جاری نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 11.7816 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 10.8650 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...